25 ستمبر، 2021، 4:52 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84483771
T T
0 Persons
تہران اسلام آباد کے تعلقات کے مخالفین کی سازش ناکام ہوگی

اسلام آباد، ارنا - پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلیے مشترکہ دشمنوں کی نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے حکام اور عوام غیر ملکی عناصر کو کبھی بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے خلاف سازش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بات سید محمد علی حسینی نے آج بروز ہفتہ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران افغانستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے اور ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دے رہا ہے۔

حسینی نے تہران اور اسلام آباد کے مابین علاقائی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کو تمام گروہوں کی شرکت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں اور افغانستان میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی مذاکرات اور مشاورت ہوئی ہےاور حالیہ دنوں میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی ایلچیوں اور وزرائے خارجہ کی ورچوئل ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا۔

حسینی نے حسینی نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی اگلی نشست  تہران  کی میزبانی میں منعقد کی جائے گی۔

پاکستان میں ایرانی سفیر نے کہاکہ صیہونیوں کے ذرائع ابلاغ علاقے کے ممالک بالخصوص مسلم ممالک اور پڑوسیوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 حسینی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عہدیدار اور عوام کسی بھی غیر ملکی عنصر کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھ رہے ہیں۔" پچھلے 70 سالوں سے ، دونوں ممالک کے درمیان صرف ایک سرکاری بارڈر کراسنگ (میرجاوہ-تفتان) ہے۔ لیکن پچھلے آٹھ مہینوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دو نئی سرحدی گزرگاہیں پیشین- مند اور ریمدان-گبد کھول دی گئی ہیں جو معاشی تعلقات اور سرحدی باشندوں کی فلاح و بہبود اور روزگار میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ اس کے علاوہ ، دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدی منڈیاں کے بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے ایران- پاکستان کی گیس پائپ لائن کے بارے میں کہاکہ  ایران نے سابقہ ​​معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کیں اور پاکستانی سرحد کے قریب پائپ لائن بنائی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .